• سرکاری محکمہ جات

    مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے آپریشنز افسران سے مسنگ مین ہولز اور سلیبس بارے سرٹیفکیٹس طلب کر لئے

    فیصل آباد:مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے آپریشنز افسران سے مسنگ مین ہولز اور سلیبس بارے سرٹیفکیٹس طلب کر لئے ہیں جبکہ مین ہولز اور سلیبس کی مرمت اور بحالی کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر واسا فیصل آباد قیمتی انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لئے مصروف عمل ہے جس کے لئے تمام آپریشنز افسران اور سٹاف کو مکمل ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے مزید کہا کہ آپریشنز ڈائریکٹوریٹس کے انجینئرز اپنی متعلقہ سب ڈویژنز میں مسنگ مین ہولز اور روڈسائیڈ ڈرینز کی سلیبس کی ٹوٹ پھوٹ یا عدم دستیابی بارے مکمل سروے کروائیں اور انہیں کتنے مین ہولز کورز اور سلیبس درکار ہیں اس بارے سرٹیفکیٹس جمع کروائیں تاکہ ان کی مطلوبہ تعداد کے مطابق انہیں مین ہولز کورز اور سلیبس فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مطلوبہ مین ہولز کورز اور سلیبس کی فراہمی کے بعد شہر بھر میں کسی بھی جگہ مسنگ مین ہولز اور سلیبس ٹوٹی ہوئی نظرنہیں آنی چاہئے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے واضح کیا کہ مین ہولز مسنگ اور سلیبس کی مرمت اور بحالی کے عمل میں سست روی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور سٹاف کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • تاریخی فیصل آباد

    فیصل آباد۔ میں منکی پاکس کے دو مریض سامنے آ گئے، ضلع بھر میں ہائی الرٹ

    فیصل آباد میں منکی پاکس کے دو مریض سامنے آ گئے، ضلع بھر میں ہائی الرٹ نافذفیصل آباد میں منکی پاکس کے دو مریض سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے حکام کے مطابق فیصل آباد الائیڈ ہسپتال ون میں زیر علاج دو خواتین میں منکی پاکس کی تصدیق ہو چکی ہے، جس کے بعد فوری طور پر ہنگامی اقدامات نافذ کر دیے گئے۔ متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اور ان کا علاج طبی ماہرین کی نگرانی میں جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عظمت عباس کھچی کے مطابق مرض کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام ضروری حفاظتی اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مریضوں کے قریبی لواحقین کے خون کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ کانٹیکٹ ٹریسنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ کسی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹا جا سکے۔طبی ماہرین کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو جلدی رابطے اور قریبی جسمانی تعلق کے ذریعے پھیلتی ہے۔ ماہرین نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ضروری جسمانی رابطے سے گریز کریں، ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی مشتبہ علامات کی صورت میں فوری طور پر قریبی ہسپتال یا ہیلتھ سینٹر سے رجوع کریں۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر بیماری کے پھیلاؤ کو روکنا ممکن نہیں، اس لیے شہری افواہوں پر کان نہ دھریں اور جاری کردہ احتیاطی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔ انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ صورتحال قابو میں ہے تاہم مکمل احتیاط ناگزیر ہے

  • پروگرامز

    افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، فیلڈ مارشل

    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 دسمبر2025ء) چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، جن قوموں نے اپنے اسلاف کی علمی و فکری میراث اور قلم کی طاقت کو چھوڑ دیا، وہ زبوں حالی کا شکار ہو گئیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق 10 دسمبر 2025ء کو اسلام آباد میں قومی علماء مشائخ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے بھرپور شرکت کی، کانفرنس سے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اہم اور جامع خطاب کیا، جس میں انہوں نے ملک کو درپیش چیلنجز، دہشتگردی، قومی سلامتی، اقوام عالم میں پاکستان کے ابھرتے کردار، جنگی تیاریوں اور علم کی اہمیت پر تفصیل سے بات کی۔

  • تاریخی فیصل آباد

    بریکنگ نیوز

    ‏توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال سزا سنا دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 17 سال کی قید اور ایک کڑور 64 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

  • پروگرامز - تاریخی فیصل آباد - تحزیب و ثقافت - سرکاری محکمہ جات - سیاست - عدالتی فیصلے - عوامی مسائل - کرائم اسٹوریز

    فیصل آباد نیوز نیٹ ورک

    ‏توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 10،10 سال سزا سنا دی گئی ہے۔ مجموعی طور پر 17 سال کی قید اور ایک کڑور 64 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا