ساہیوال موڑ کے قریب حادثہ، 6 افراد زخمی۔فیصل آباد کے علاقے سمندری میں ساہیوال موڑ کے قریب تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے رکشہ الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے مطابق رکشہ یو ٹرن لے رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی ویگن ٹکر مار کر فرار ہو گئی۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سمندری کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ Post navigation تھانہ ملت ٹاؤن فیصل آباد کے علاقے میں قاتل ڈور کا وار، نوجوان زخمی، پولیس پر دباؤ ڈالنے کا الزام فیصل آباد میں تعینات سابق ایڈیشنل کمشنر عامر رضا کرپشن کیس میں نیب متحرک، انکوائری شروع