فیصل آباد میں ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر حیدر علی خان نے تحصیل تاندلیانوالہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے سول ویٹرنری ہسپتال تاندلیانوالہ اور ڈسپنسری کنجوانی کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر روبینہ انجم بھی ان کے ہمراہ تھیں۔دورے کے دوران پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری، سروس ڈیلیوری، ریکارڈ مینجمنٹ اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ بعد ازاں آن لائن زوم میٹنگ میں عملے سے کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئے درپیش مسائل سنے گئے۔ڈاکٹر حیدر علی خان نے عملے کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت کے اندر 100 فیصد پنجاب لائیوسٹاک کارڈ ریکوری یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Post navigation فیصل آباد کے علاقے نواز پارک میں”زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور شدید زخمی، ہسپتال منتقل