شہر کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلے،دو خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ روشن والا کے علاقہ عباس پور روڈ پر مقابلے میں دو ملزمان محمد عرفان عرف فانی لوہار اور دلاور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔دوسری جانب تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم محمد علی عرف کالی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوا۔ پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *