کسٹم انفورسمنٹ اینڈ انوسٹی گیشن فیصل آباد ، سرگودھا ریجن،اے ایس او عملے نے کارروائی کرتے ہوئے جھنگ روڈ سدھار بائی پاس کے قریب ایک کنٹینر ٹرک نمبر C-3705 کو تحویل میں لے لیا۔ کنٹینر میں 300 کارٹن فلمنٹ یارن اور تقریباً 3000 کلوگرام برقی موٹرز، ویلڈنگ مشینیں، آئرن کٹرز اور دیگر برقی آلات کا سکریپ موجود تھا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جی ڈی فلمنٹ یارن کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی اور سکریپ کے حوالے سے کوئی دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔ حکام کے مطابق ضبط شدہ مالیت اور گاڑی کی کل قیمت تقریباً 3.5 سے 4 کروڑ روپے بنتی ہے۔ حکام کے مطابق مزید قانونی کارروائی متعلقہ محکموں کے تعاون کے ساتھ کی جائے گی تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔کارروائی میں چیف کسٹمز مقصود عباسی، کلیکٹر کسٹمز تیمور کمال، ایڈیشنل کلیکٹر فلک شیر، ڈپٹی کلیکٹر محمد علی وردان ، انفورسمنٹ سپرنٹینڈنٹ سید عمران علی شاہ، انسپکٹر محمد اسلم، محمد ارسلان اور ترجمان لیاقت کمال

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *