شہر کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلے،دو خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ روشن والا کے علاقہ عباس پور روڈ پر مقابلے میں دو ملزمان محمد عرفان عرف فانی لوہار اور دلاور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے، جو درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، جبکہ ان کے ساتھی فرار ہو گئے۔دوسری جانب تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم محمد علی عرف کالی اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوا۔ پولیس نے ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ Post navigation پنجاب فوڈ اتھارٹی نے چنچل سنگھ والا سدھار میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دال چنا کی بڑی کھیپ پکڑ لی حکومتی دعوؤں کے باوجود آٹھ بازاروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری