ضلعی پولیس نے عدالتی احکامات کو ہؤا میں اڑا دیا ،فیصل آباد: شہری امتیاز علی خان کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد راشد نے غیر قانونی گرفتاری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ایس ایچ او پیپلز کالونی واجد سب انسپکٹر کے خلاف 155 سی کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ سماعت کے دوران عدالت کو مطمئن نہ کرنے پر جج نے سی پی او فیصل آباد کو ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کے لیے ہدایت کی۔ عدالتی بیلف نے شہری ثمر عباس کو گرفتاری کے بعد پولیس حراست سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا۔ 16 مارچ 2026 کو حکم جاری ہونے کے باوجود تاحال ایس ایچ او کے خلاف کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *