فیصل آباد میں چیئرمین سی سی 81 کے امیدوار، جوائنٹ سیکرٹری انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ اور نائب صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان، سینیئر وائس چیئرمین کٹ پیس کلاتھ بورڈ ٹاٹا بازار فیکٹری ایریا، ممبر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مرزا مظہر صدیق بیگ کے پوتے کے عقیقے کی تقریب نہایت جوش و خروش سے منعقد ہوئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے خصوصی شرکت کی، جبکہ انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ کے عہدیداران اور ٹاٹا بازار کے صدر حاجی شمشاد بھی شریک ہوئے۔ مہمانوں نے اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران شرکاء نے ڈھول کی تھاپ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رقص کیا اور روایتی انداز میں پیسے بھی نچھاور کیے۔ Post navigation فیصل آباد میں تعینات سابق ایڈیشنل کمشنر عامر رضا کرپشن کیس میں نیب متحرک، انکوائری شروع پریس کلب فیصل آباد میں “استحکامِ پاکستان” کانفرنس، ریاستی بیانیے کی بھرپور حمایتآگے بڑھتے ہیں بلیٹن کی جانب