فیصل آباد کی تحصیل سمندری میں جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر جماعت اسلامی ضلع فیصل آباد غربی کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ضلعی امیر سردار عثمان علی ایڈووکیٹ نے کی۔
مظاہرین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو “پٹرول بم” قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمن اور سردار عثمان علی ایڈووکیٹ نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بڑھتی قیمتیں مہنگائی میں مزید اضافہ کر رہی ہیں اور عوام پر بوجھ ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *