فیصل آباد کے علاقے نواز پارک اسٹریٹ نمبر 3، نزد کلیم شہید کالونی نڑوالہ روڈ پر زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق مزدور چھت پر مٹی ڈال رہے تھے کہ وزن زیادہ ہونے کے باعث چھت اچانک منہدم ہو گئی، جس سے دونوں مزدور نیچے گر کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال غلام محمد آباد منتقل کر دیا۔زخمیوں کی شناخت 40 سالہ آصف اور 50 سالہ بشیر احمد کے نام سے ہوئی Post navigation نکاح رجسٹریشن کا نظام سوالیہ نشان، میرٹ اور عوامی فیس پر سوالات اٹھنے لگے “ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد کا تحصیل تاندلیانوالہ کا سرپرائز وزٹ ،کارکردگی بہتر بنانے اور پنجاب کارڈ ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت”