پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد کے نواحی علاقہ چنچل سنگھ والا سدھار میں کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی دال چنا کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ حکام نے 250 کلو ناقص دال چنا ضبط کر کے یونٹ کو سیل، مقدمہ درج اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق دال چنا لیبارٹری ٹیسٹ میں فیل ہو کر انسانی صحت کے لیے مضر قرار پائی گئی۔ مزید انکشاف ہوا کہ ناقص دال کو پیس کر بیسن تیار کر کے مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ حکام نے واضح کیا کہ خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ Post navigation ڈیجیٹل دور میں خط لکھنے کی روایت دم توڑنے لگی، جذبات کاغذ سے اسکرین تک محدود شہر کے مختلف علاقوں میں دو مبینہ پولیس مقابلے،دو خطرناک ڈاکو ہلاک یک زخمی حالت میں گرفتار