فیصل آباد میں تعینات سابق ایڈیشنل کمشنر عامر رضا اور پرنسپل ڈی ایم سی کے خلاف کرپشن الزامات پر نیب حرکت میں گیا۔نیب لاہور نے شکایات کی تصدیق کے لیے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق عامر رضا پر 6 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن، ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے اور سکول فنڈز میں خرد برد کے سنگین الزامات ہیں، جبکہ جعلی بلوں کے استعمال کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ڈیویژنل ماڈل کالج میں غیر قانونی بھرتیوں اور میرٹ کی خلاف ورزی کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔مزید برآں ڈی پی ایس کیمپس کی زمین کی منتقلی میں بے ضابطگیوں اور اربن ٹرانسپورٹ میں جعلی بھرتیوں و تنخواہوں کی ادائیگی کا اسکینڈل بھی سامنے آیا ہے۔ نیب نے ابتدائی انکوائری شروع کرتے ہوئے خصوصی آڈٹ کی سفارش کر دی ہے اور پنجاب حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ Post navigation سمندری میں ساہیوال موڑ کے قریب حادثہ، 6 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک مرزا مظہر صدیق بیگ کے پوتے کی عقیقہ تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت