وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا ایم سی ہائی سکول سمن آباد فیصل آباد کا اچانک دورہ،فیصل آباد میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مدنی چوک سمن آباد میں واقع ایم سی ہائی سکول کا سرپرائز وزٹ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران وزیر تعلیم نے سکول میں موجود مسائل کی نشاندہی پر فوری حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ طلباء کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم کے میدان میں عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔رانا سکندر حیات نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں تاکہ وہ مستقبل میں کامیاب ہو سکیں۔ Post navigation ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کا فیصل آباد کی تحصیل سمندری کا اچانک دورہ، ہسپتال، سہولت بازار اور واکنگ ٹریک کا معائنہ “ہنزہ شوگر ملز کی کانفرنس: بائیو انرجی اور ابھرتے بائیو فیولز پر ماہرین کی تجاویز