ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر نے تحصیل سمندری کا اچانک دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال سمندری کا دورہ کیا، جہاں ایم ایس ڈاکٹر آصف صدیق کے ساتھ طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور عملے کو ضروری ہدایات دیں۔ بعد ازاں زیرِ تعمیر سہولت بازار اور گڑھ روڈ واکنگ ٹریک کا معائنہ کیا، جہاں تعمیراتی کام اور سہولیات کی بہتری کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ Post navigation تحصیل سمندری میں جدید سہولیات سے آراستہ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح، عوام کو آسان رسائی فراہم فیصل آباد کے پارکس میں کتاب دوست پروگرام، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت تفریحی سہولیات کے ساتھ فروغ دینے کے لیے اقدامات شروع