ڈی ایس پی آفس تحصیل سمندری میں جدید سہولیات سے آراستہ خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں آر پی او سہیل اختر اور سی پی او بلال عمر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے، جبکہ سرکل سمندری کے دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
آر پی او سہیل اختر اور سی پی او بلال عمر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ مراکز پنجاب پولیس کا ایک انقلابی اقدام ہیں، جو سمندری، ماموں کانجن، مرید والا اور گردونواح کے عوام کو 15 سے زائد پولیس خدمات جیسے کریکٹر سرٹیفکیٹ، ایف آئی آر کی کاپی اور ڈرائیونگ لائسنس آسانی سے فراہم کریں گے۔ سی پی او نے مزید کہا کہ یہ مراکز روایتی تھانہ کلچر سے ہٹ کر دوستانہ ماحول میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے وقف ہیں۔
تحصیل سمندری میں خدمت مرکز کا قیام عوام کو سرکاری سہولیات کی فوری فراہمی، بیوروکریسی میں کمی اور شفافیت بڑھانے کا حصہ ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *