ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے 66 فٹا بازار ڈجکوٹ کا دورہ کر کے بیوٹیفکیشن اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کو جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی، جس پر انہوں نے ہدایت کی کہ معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔انہوں نے حکم دیا کہ تمام کام 15 اپریل تک ہر صورت مکمل کیے جائیں، تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ Post navigation چلڈرن ہسپتال فیصل آباد میں نیشنل نیوٹریشن ماہ 2026 کی آگاہی تقریب، ڈاکٹرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تحصیل سمندری میں جدید سہولیات سے آراستہ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح، عوام کو آسان رسائی فراہم