فیصل آباد میں فیسکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد عامر کی ہدایت پر خصوصی مہم کے دوران اب تک 27 ہزار 112 بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے۔فیسکو ترجمان کے مطابق ملزمان کو 6 کروڑ 14 لاکھ 79 ہزار سے زائد ڈیٹیکشن یونٹس پر مشتمل بل جاری کیے گئے، جبکہ 2 ارب 87 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ بجلی چوری ایک قومی جرم ہے اور اس کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی Post navigation تاندلیانوالہ میں غیر قانونی اونٹ کا گوشت برآمد، فوری طور پر تلف کر دیا گیا فیصل آباد میں سڑکوں کی دوبارہ تعمیر و مرمت شہریوں کے لیے مشکلات کا سبب بن گئی