فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 100 کلو بیمار اونٹ کا گوشت، 150 پیکٹ فنگس زدہ بریڈ اور ایکسپائر فلیور تلف کر دیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر تاندلیانوالہ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور ڈائیوو روڈ پر کریک ڈاؤن کے دوران ایک میرج ہال اور فوڈ یونٹ کو 6 لاکھ روپے جرمانہ، مقدمہ درج اور ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق مضر صحت گوشت غیر قانونی طور پر سپلائی کیا جا رہا تھا جبکہ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ Post navigation پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر غیر معیاری خوراک ضبط کر کے تلف کر دی۔ میرج ہال اور فوڈ یونٹ کو جرمانہ عائد فیصل آباد میں فیسکو کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 27 ہزار سے زائد گرفتاریاں اور بھاری جرمانے