فیصل آباد: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 100 کلو بیمار اونٹ کا گوشت، 150 پیکٹ فنگس زدہ بریڈ اور ایکسپائر فلیور تلف کر دیے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر تاندلیانوالہ، سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اور ڈائیوو روڈ پر کریک ڈاؤن کے دوران ایک میرج ہال اور فوڈ یونٹ کو 6 لاکھ روپے جرمانہ، مقدمہ درج اور ایک ملزم گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق مضر صحت گوشت غیر قانونی طور پر سپلائی کیا جا رہا تھا جبکہ یونٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات اور دیگر سنگین خلاف ورزیاں بھی سامنے آئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ عوامی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ Post navigation پریس کلب فیصل آباد میں “استحکامِ پاکستان” کانفرنس، ریاستی بیانیے کی بھرپور حمایتآگے بڑھتے ہیں بلیٹن کی جانب تاندلیانوالہ میں غیر قانونی اونٹ کا گوشت برآمد، فوری طور پر تلف کر دیا گیا