تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں قاتل ڈور کا وار، نوجوان زخمی، پولیس پر دباؤ ڈالنے کا الزام،فیصل آباد کے علاقے 201 رب میں قاتل ڈور نے ایک اور نوجوان کو زخمی کر دیا۔ ابدال حسین موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک پتنگ کی ڈور گلے میں پھنس گئی، جس سے وہ سڑک پر گر گیا۔ گلے پر زخم آیا جبکہ ہاتھ کی انگلی بھی کٹ گئی۔متاثرہ نوجوان نے الزام لگایا ہے کہ ملت ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے بجائے اسے ڈرا دھمکا کر معاملہ دبانے کی کوشش کی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی پر پابندی کے باوجود انتظامیہ کی ناکامی سے قیمتی جانیں خطرے میں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *